افغان صوبہ کنٹرمیں امریکی فوج کا فضائی حملہ، خواتین و بچوں سمیت 14 جاں بحق، ضلع نارنگ میں امریکی افواج نے طالبان کے حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کی،افغان صدرکی مذمت

بدھ 10 ستمبر 2014 20:11

افغان صوبہ کنٹرمیں امریکی فوج کا فضائی حملہ، خواتین و بچوں سمیت 14 جاں ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان صدر نے کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی ترجمان نے میڈیاکو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کنٹر کے ضلع نارنگ میں امریکی افواج نے طالبان کے حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی ترجمان کے مطابق حملے میں خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تیرہ زخمی ہوئے۔ صدارتی ترجمان ایمل فیضی کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے فضائی حملے میں شہریوں کی موت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی فضائی حملوں میں شہریوں کی موت کے معاملے پر افغانستان اور امریکا کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں، تازہ ترین واقعے کے بعد تناوٴ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :