وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس

بدھ 10 ستمبر 2014 22:08

وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہ نماؤں کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ دھرنوں کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جائے اور طاقت کے استعمال سے ہر ممکن گریز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان ، اعتزاز احسن ، حاصل بزنجو،رضا ربانی ، اعجاز الحق، آفتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی اور صاحبزادہ طارق اللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی اور دھرنوں سے پیدا صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوتحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی رہ نماؤں نے دھرنوں کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل اور طاقت کے استعمال سے ہر ممکن گریز کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :