سیکرٹری محکمہ صحت سندھ نے اسکول آف نرسنگ جامشورو کے بوگس داخلوں کو منسوخ کرکے ڈپٹی سیکریٹری پبلک ہیلتھ کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی
جمعرات 11 ستمبر 2014 14:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) محکمہ صحت سندھ کے سیکریٹری اقبال حسین درانی نے صوبہ میں نرسنگ کی تعلیم وتربیت کے معیار کو بہتر بنانے اور شعبہ نرسنگ میں جاری سنگین بے قاعدگیوں کے تدارک کے لئے اسکول آف نرسنگ جامشورو کے 11 بوگس داخلوں کو منسوخ کرکے ڈپٹی سیکریٹری پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اظہار شاہ کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حخم دیا تھا۔
حیرت انگیز طور پر مذکورہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر اظہار شاہ سنگین بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کے بجائے خود کرپشن کا حصہ بن گئے۔ محکمہ صحت کے ایک سیکشن افسر کے مطابق ڈاکٹر اظہار شاہ نے سیکریٹری صحت کے حکم کے مطابق شفاف تحقیقات کرنے کے بجائے اسکول آف نرسنگ جامشورو کی پرنسپل ثریا یاسمین سے مبینہ ساز باز کرکے ذریعے نہ صرف بوگس داخلوں کے اسکینڈل کو سرد خانے کی نذر کردیا ہے بلکہ سیکشن افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ مذکورہ بوگس داخلوں کے عوض لاکھوں روپے رشوت میں سے ایک خطیر نقد رقم کے علاوہ ایک ڈرائیور بھی اپنی گاڑی کے لئے لے لیا ہے اور بوگس داخلوں کے حامل میل نرسنگ اسٹوڈنٹ نہ صرف تاحال تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ اس بے قاعدگی میں شریک گروہ کے کسی بھی فرد کے خلاف معمولی سی بھی انضباطی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور تین ماہ گزرنے کے باوجود مذکورہ سنگین بدعنوانیوں کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز ہی نہیں ہوسکا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.