امریکی ریاست ٹینی سی میں شدید بارش اور سیلاب ، نظام زندگی درہم برہم

ہفتہ 13 ستمبر 2014 12:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) امریکی ریاست ٹینی سی میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکہ میں شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، شدید بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

ریاست ٹینسی کے علاقے میمفس میں گلیاں اور سڑکیں ، ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئیں ۔ کئی گاڑیاں اور لوگ سڑک پر کھڑے پانی میں پھنس گئے ۔ متاثرہ علاقوں میں درجنوں رہائشی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں میمفس فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیاجارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :