Live Updates

عمران خان پرویز مشرف کی نرسری میں پلے ہیں ،پرویز رشید

ہفتہ 13 ستمبر 2014 23:04

عمران خان پرویز مشرف کی نرسری میں پلے ہیں ،پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر ویز مشرف کی نرسری میں پلے ہیں ، عمران خان سب سے پہلے خیبر پختون خواہ میں ارباب شہزد کا جوا ب دیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی حکومت چاہتے ہیں جہا ں پارلیمنٹ پر حملہ اور پی ٹی وی پر قبضہ ہو سکے,بہادر لیڈر عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر نہیں چلتے ۔نواز شریف عوام کے ووٹ سے منتخب ہوئے اگلا وزیر اعظم بھی ووٹ سے آئے گا، پاکستان میں جمہوریت چلتی رہے گی۔پر ویز رشید نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ اس صوبے کا کیا حا ل ہو گا جس کا وزیر اعلی کنٹینر پر بیٹھا ہو؟

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات