کوک سٹوڈیو سیزن 7 اگلے ہفتہ سے شروع ہو گا۔۔۔اسلام آباد میں دھرنوں اور احتجاج کے بعد اسے وقتی طور پر روک دیا گیاتھا
اتوار 14 ستمبر 2014 13:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) سیزن 7کو سات ستمبر سے شروع ہونا تھا تاہم اسلام آباد میں دھرنوں اور احتجاج کے بعد اسے وقتی طور پر روک دیا گیاتھا۔کچھ تاخیر کے بعد کوک سٹوڈیو کا ساتواں سیزن اکیس ستمبر کو آن ائیر ہونے جا رہا ہے۔کوک سٹوڈیو نے اپنے نئے شیڈول کا اعلان ہفتے کو ٹوئٹر اور فیس بک پر کیا۔خیال رہے کہ سیزن 7کو سات ستمبر سے شروع ہونا تھا تاہم اسلام آباد میں دھرنوں اور احتجاج کے بعد اسے وقتی طور پر روک دیا گیا۔
کوک سٹوڈیو کے منتظمین کا خیال تھا کہ میڈیا کی پوری توجہ اسلام آباد میں دھرنوں پر ہے اور ایسے میں نئے سیزن کا آغاز مناسب نہیں ہو گا۔تقریباً ایک مہینہ گزرنے کے بعد دھرنوں کی کوریج کم ہو گئی ہے اور اب کوک سٹوڈیو کے منتظمین نے اگلے اتوار کو نئے سیزن کی پہلی قسط نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
سیزن 7میں پاکستان کے مشہورثقافتی اور کچھ نئے گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
ان فنکاروں میں عباس علی خان،عابدہ پروین، ابرار الحق، اختر چنل زہری، اصرار، فریحہ پرویز، حمیرہ چنہ، جاوید بشیر،جواد احمد، جمی خان، کومل رضوی، میشا شفیع، مومن درانی، نصیر شہاب، نیازی برادران، راحت فتح علی خان، ریچل وکاجی، رحما علی، سجاد علی، صنم سعید، سارہ حیدر، عثمان ریاض، استاد رئیس خان، استاد طوفاخان،زوئی وکاجی اور زوہیب حسن شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.