بدنام امریکی جنرل داعش مخالف آپریشن کے انچارج مقرر

جنرل جان ایلن کی تقرری وزیرخارجہ جان کیری کی سفارش پر کی گئی،ترجمان امریکی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ

اتوار 14 ستمبر 2014 14:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) امریکی وزارت خارجہ نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام داعش کے خلاف آپریشن کی نگرانی فوج کے ایک تجربہ کار جنرل جون ایلن کے سپرد کی ہے، جنرل ایلن جہاں افغانستان اور عراق میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف مہمات میں اہم خدمات انجام دے چکے ہیں وہیں ان کا ماضی خواتین سے نامناسب مراسلت کے حوالے سے بھی داغ دار سمجھا جاتا ہے،فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان میری ہاریو نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے داعش کے خلاف متوقع آپریشن کا انچارج جنرل ایلن کو مقرر کیا ہے وہ وازارت خارجہ میں وزیر خارجہ ہی کے ماتحت کام بھی کرتے رہے ہیں، ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے عراق اور ایران سے متعلق وزارت خارجہ کے خصوصی مندوب اور سفارت کار بریٹ میک گورک کو جنرل ایلن کا نائب مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :