اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاوید ہاشمی کو نااہل قرار دینے کیلئے آئینی پٹیشن دائر
منگل 16 ستمبر 2014 14:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کو نااہل قرار دینے کیلئے آئینی پٹیشن داخل کردی گئی‘ درخواست عام شہری محمد افضل نے ایڈووکیٹ رئیس ممتاز ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی‘ درخواست میں الیکشن کمیشن کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرکے چیف جسٹس آف پاکستان اور پاکستان آرمی کے ادارے پر سنجیدہ الزامات لگائے ہیں لہٰذاجاوید ہاشمی کو آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی نے باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت سپریم کورٹ اور پاکستان آرمی کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔ آئینی اداروں کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے لہٰذا پی ٹی آئی کے صدر کو آئندہ الیکشن لڑنے کے حوالے سے نااہل قرار دے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.