کراچی، کھیلوں کی سرگرمیوں سے طلبہ میں مقابلے کاذوق نشونماپاتا ہے ، پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی

منگل 16 ستمبر 2014 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہئے جو کہ ذہنی وجسمانی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ مسابقت کے جذبے سے سرشاریہ ایسی ہمہ جہت سرگرمی ہے کہ جس کا مثبت اثر ناصرف جسمانی صحت پر ہوتا ہے بلکہ ذہنی نشوونما کے ساتھ شخصی کردار بھی نہایت فعال ہوجاتا ہے۔اسپورٹس ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھاتی ہے،ہمت سے مقابلہ جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار اداکرتاہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈین مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹوسائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی اور معروف صنعتکار حاجی اشرف،چیئر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ اور ڈاکٹر شبیب الحسن نے اسپورٹس ویک میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے طلبہ وطالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ اسپورٹس ایونٹس نظم وضبط سکھاتا ہے اس طرح کی سرگرمیوں سے طلبہ میں مقابلے کاذوق نشونماپاتا ہے اورڈسپلن کا شعور پیدا ہوتا ہے جو زندگی میں ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ذہنی طور پر تواناانسان ذہانت کے پیکر میں ڈھل جاتاہے اسی لئے انسان کا صحت مند ہونا ضروری ہے ،۔دورجدید میں فٹنس کوبحال رکھنے کے لئے بہت آسانیاں پیداہوگئی ہیں ۔اسپورٹس ویک میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مختلف ایونٹس میں طلبہ وطالبات نے علیحدہ علیحدہ حصہ لیا جس کے نتائج کے مطابق انعامات تقسیم کئے گئے۔

انعامات حاصل کرنے والوں میں بیڈمنٹن سنگل گرلزمیں حانیہ طارق ،بیڈمنٹن سنگل بوائز میں بوائز میں ظہیر خان،بیڈمنٹن ڈبل بوائز میں نرماعلوی اور نورین،بیڈمنٹن ڈبل بوائز میں ذوہیب سعید اور منہاج الدین ،بیڈمنٹن مکس میں مینہ بتول اور ظہیر خان اور والی بال گرلز میں مریم زہرہ شامل ہیں۔تقریب میں اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :