جامعہ کراچی اسلامک سٹڈیزکے ڈین شکیل اوج فائرنگ سے جاں بحق
جمعرات 18 ستمبر 2014 11:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے جامعہ کراچی اسلامک سٹیڈیز فیکلٹی کے ڈین شکیل اوج ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکلوں پر سوار چار افرادنے جامعہ کراچی اسلامک سٹیڈیز فیکلٹی کے ڈین شکیل اوج کی گاڑی کی کھڑکی کے شیشے سے اس وقت فائرنگ کی جب وہ ساتھی پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود ،شاگردہ ڈاکٹر آمنہ اور سات سالہ بھتیجی کے ساتھ اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے خانہ فرہنگ جارہے تھے، فائرنگ سے شکیل اوج اور ان کی شاگردہ ڈاکٹر آمنہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے آغا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دوران علاج شکیل اوج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
پروفیسر شکیل کا ڈرائیور اس حملے میں محفوظ رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف صرف ڈاکٹر شکیل تھے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر شکیل اوج پر نائن ایم ایم پستول سے چار گولیاں ماری گئیں ۔ واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میںان دونوں پروفیسر صاحبان کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.