پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے کو آج 54سال مکمل ہو جائینگے

جمعرات 18 ستمبر 2014 19:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے کو آج 19ستمبر ( جمعہ ) 54سال مکمل ہو جائیں گے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعہ کے بعد عالمی بنک کے صدر مسٹر یوجین بلیک کو نے دونوں ملکوں کے درمیان صلح کی پیشکش کی اور ساتھ ہی ساتھ سندھ طاس کے پانی کی تقسیم کا حل پیش کیا کہ انجینئرنگ کے وسائل سے کام لے کر پانی کی مقدار میں اضافہ کیا جائے اور بھارت تین دریاؤں یعنی ستلج، بیاس اور راوی کے پانیوں سے مکمل فائدہ اٹھائے اور پاکستان کو اس کے بدلے کچھ رقم ادا کرے جبکہ وہ چناب، جہلم اور سندھ کے پانیوں کو ذخیرہ کرے اور ان دریاؤں کے لنک نہریں نکال کر راوی اور ستلج میں ڈالی جائیں تاکہ ان میں پانی آ سکے اور آگے نہروں کو دیا جاسکے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے مابین کئی برس تک اس قسم کے منصوبوں پر بحث جاری رہی حتی کہ 19ستمبر1960 میں سندھ طاس کا معاہدہ طے پایا جس پر پاکستان کی طرف سے ایوب خان، بھارت کی طرف سے جواہر لال نہرو اور ورلڈ بنک کی طرف سے اس کی نائب صدر آئلف نے دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :