
اولڈ سٹی لاہور نشہ کے انجکشن کا استعمال کرنے والوں کا مرکز بن گیا ہے ، سید ذوالفقارحسین
جمعرات 18 ستمبر 2014 22:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) لاہور کے باغات اور پارکوں میں نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ جبکہ اولڈ سٹی نشہ کے انجکشن استعمال کرنے والوں کا مرکز بن گیا ہے۔ محکمہ صحت کی واضح پالیسی نہ ہونے اور ڈاکٹری نسخے کے بغیر لاہور کے 60 فیصد میڈیکل سٹورز نشہ آور انجکشن ،گولیاں اور سیرپ فروخت کر رہے ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں جن میں علی پارک،داتا دربار ایریا ، بھاٹی گیٹ،لوہاری گیٹ ،لاری اڈا ،چوبرجی پارک ،نسبت ر وڈ،شارع فاطمہ جناح،لکشمی چوک اور بند روڈ زیادہ متاثر ہیں ۔
جو آئی ڈی یوزر کی تعداد میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔ یہ بات کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے یوتھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس زیر اہتمام اڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ سنٹر لاہور میں شیشہ کیفوں کے خلاف بل کے رویو پر ٹاک پروگرام سے خطاب کرتے ہوے کہی۔(جاری ہے)
پروگرام سے ملک جاوید اقبال اور ڈاکٹر عثمان سندھو نے بھی خطاب کیا سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ لاہور کا پرانا شہر نشہ کے ا نجکشن استعمال کرنے والوں کا حب بن گیا ہے لاہور صوبہ پنجاب کا دارالحکومت اور9 ملین آبادی والا شہر ہے کراچی کے بعد لاہور پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں منشیات کا استعمال اور فروخت بہت زیادہ ہے۔
پنجاب حکومت کو شیشہ کیفوں کے خلاف پالیسی کا اعلان کرے اور اسمبلی میں شیشہ کیفوں کے خلا ف موجود بل کو منظور کرواے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں منیشات کی سپلای میں دن بدن اضافہ ہورہا ھے۔ جبکہ تعلیمی اداروں پر ایک الگ رپورٹ مرتب کررہے ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن ..
-
پاکستان اور اریران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کی بحالی اور سکائٹ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کا آغاز ہوگیا
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.