Live Updates

افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن

مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔دشمن کا ہدف نوجوان ہیں جنہیں اپنی ہی ریاست کے خلاف استعمال کرنے کی سازش جاری ہے۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 10 ستمبر 2025 11:49

افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر2025ء) سوشل میڈیا پر افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف تضحیک آمیز رویہ قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔ افواجِ پاکستان کی جانب سے سیلابی صورتحال میں ریسکیو آپریشن، ادویات، خوراک کی فراہمی قابلِ تحسین ہے۔

(جاری ہے)

خوارج کے خلاف جنگ میں افسران و جوان جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اورخوارج کا ٹارگٹ بلوچستان اور خیبرپختونخوا ریاست کو کمزور کرنے کے لیے ہے۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز قوم کو محفوظ بنانے کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ملک میں قیامِ امن سے ہی استحکام ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔دشمن کا ہدف نوجون ہیں جنہیں اپنی ہی ریاست کے خلاف استعمال کرنے کی سازش جاری ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات