داعش کی طرف سے اغواء کیے گئے افراد کے گلے کاٹناقابل ِ مذمت واسلام سے متصادم ہیں؛ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی
جمعرات 18 ستمبر 2014 23:13
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے داعش کی طرف سے اغواء کیے گئے افراد کے گلے کاٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ اسلام سے متصادم ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل اسلام کی رو سے پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔کسی بے گناہ کا سر قلم کیا جانا قلم کرنے والوں کے لیے شرم کی بات جبکہ پوری انسانیت کے لیے غم اور تشویش کی بات ہے۔
واضح رہے ایرانی صدر روحانی کے یہ خیالات اس کے بعد سامنے آئے ہیں جب بین الاقوامی برادری نے داعش کے ہاتھوں متعدد افراد کا سر قلم کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ایرانی صدر نے اس امر پر بھی تنقید کی ہے امریکا نے داعش نے نمٹنے کے لیے زمین پر فوجیں اتارنے سے انکار کر دیا ہے۔(جاری ہے)
ایرانی رہنما کا یہ انٹرویو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر لیا گیا ہے۔ روحانی اگلے ہفتے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچنے والے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے متوقع اجلاس کے دوران داعش کے خلاف عالمی اتحاد اور کی جانے والی کوششیں اہم ترین موضوع ہو گا۔اب تک چالیس ملک داعش کے خلاف کارروائیوں کا حصہ بننے پر اتفاق کر چکے ہیں جبکہ امریکا نے اس اتحاد میں شرکت کے لیے ایران کو دعوت دینے سے انکار کر دیا ہے۔اس سے ایک ہفتہ پہلے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کی اس پیش کش کو مسترد کر دیا تھا جس میں اس ایشو پر بات کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہہ چکے ہیں کہ ہم خطے میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی حمایت نہیں کرتے ہیں، کیونکہ ہم غیر ملکی طاقتوں کے اس طرح آنے کو مسائل کو مسئلے کا حل نہیں سمجھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.