بیرونی امداد اور کرپشن ثابت ہونے پر ’سزائے موت‘ کا قانون بنایا جائے: طاہر القادری
جمعہ 19 ستمبر 2014 20:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ لوگوں نے غربت اور برے حالات کے باوجود انقلاب مارچ میں شرکت کی ، یہ لوگ یہاں احتجاج بھی کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنا تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ، امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں، ہمارے دھرنوں سے قوم میں ہمت پیدا ہوئی ہے اور اب نواز شریف جہاں بھی جاتے ہیں’گو نواز گو‘ کا نعرہ ان کا منتظر ہو تا ہے، آج تو ان کی اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کے پشاور میں ہونے ولے کنونشن میں بھی ’گو نوا ز گو‘ کے نعرے لگوا دیئے گئے ہیں۔
انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج اخبار میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تسلیم کیا کہ پی ٹی وی پر حملے کے ملزمان کی جاری کردہ تصاویر میں کچھ تصاویر پی ٹی وی کے ملازمین کی بھی ہیں، گویا ہماری نشاندہی سچ ثابت ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
سعد رفیق کی جانب سے الزام عائد کیا کہ ہم نے بیرونی ایجنسیوں سے پیسے لے کر احتجاج کا آغاز کیا ہے، سعد رفیق اور ان کی حکومت کسی بھی بیرونی اور اندرونی خفیہ ایجنسی سے پیسے لینے والوں کی سزا ’موت‘ مقرر کر دیں اور آئیں ہم پر فنڈنگ لینے کا الزام ثابت کر دیں اور پھانسی پر لٹکا دیں۔
لیکن حکومت ایسا نہیں کر سکتی کیونکہ اس میں بہت سے ’پردہ نشینوں‘ کے نام بھی آتے ہیں۔ حکومت ہم پر بیرونی ایجنسیوں سے پیسے لینے کے الزامات کی تحقیقات کروانے کے لئے عدالتی کمیشن بنا لے یا بین الاقوامی کمیشن سے انکوائری کروا لیں، ہم پر ایک روپے کی امداد ثابت کر دیں تو سزا ئے موت دے دیں۔ انہوں نے کرپشن ثابت ہونے پر بھی پھانسی کی سزا کے حوالے قانون سازی کرنے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے جاری مشترکہ اجلاس پر 62لاکھ روپے روزانہ کا خرچہ ہو رہا ہے مگر اس مشترکہ اجلاس میں عوام کے بھلے اور آئین پر عمل درآمد کے سلسے میں کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے، آئین کا آرٹیکل 38لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کی گارنٹی دیتا ہے لیکن اس پارلیمنٹ نے اس پر عمل درآمد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔، موجودہ اجلاس میں بھی جاری احتجاج کے باوجود اس ضمن میں کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.