سجاول،سندھ میں تعلیم کیلئے سہولیات ناپید ،دیہات میں سکولوں کے مسائل اپنی جگہ ،شہری علاقوں کے سکول بھی کھنڈر بن گئے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) سندھ میں تعلیم کے لئے سہولیات ناپید ہوتی جارہی ہیں، دیہات میں اسکولوں کے مسائل اپنی جگہ لیکن شہری علاقوں کے اسکول بھی اب کھنڈر بن چکے ہیں اور ان کی عمارتوں کی معمولی مرمت نہ ہونے سے جھونپڑے اسکول قائم ہوگئے ہیں، جہاں کا ماحول حکومت کی مفلوک الحالی کے ثبوت ہیں، جبکہ غریب عوام کے امیر حکمرانوں کے ایک روزہ پروٹوکول خرچہ سے ایک اسکول مستقل طور آباد ہوسکتاہے ،حکومتی اعداد کے مطابق لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، کیوں ہیں ،یہ وجہ نہیں بتائی جارہی ، اور وجہ یہ ہے کہ سہولیات نہیں ہیں ،نئی عمارتیں نہیں بن رہیں،جبکہ پرانی عمارتیں زبوں بن کر تباہ ہوگئی ہیں، اور وہ خالی کراکے اسکول کچی جھونپڑیوں میں شفٹ کئے جارہے ہیں، ایسے ماحول میں بچے اسکول جانے سے محروم رہ جاتے ہیں،سہولیات نہ ہونے سے اسکول جانے سے کتراتے ہیں،سجاول میں نواحی علاقے کے اسکول پکاشیڈ میں بھی سینکڑوں بچے کچا شیڈ میں منتقل ہوگئے ہیں ،اسکول کی عمارت کی زبوں حالی پر سیشن جج کے حکم پر فوری طور پر عمارت کو خالی کیاگیا،اور فوری طور پر اسکول کی عمارت تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تاہم ایک سال کے دوران بھی پوری سندھ حکومت اور ملکی و غیرملکی تعلیم دوست ادارے ایک اسکول کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیانہ کرسکے ،مقامی دیہاتی اسماعیل خاصخیلی ،نورمحمد، اور دیگر نے بتایاکہ اسکول پکا شیڈ کی عمارت کو خالی کرانے پر انہوں نے اپنی زمین میں عارضی جھونپڑی قائم کرکے اسکول کو رواں رکھا، تاھم ایک سال تک ایک چھپر تلے قائم اسکول میں دیگر مسائل پیدا ہونے سے بچوں میں دلچسپی ختم ہوکر رہ گئی ہے اور بچوں نے بھی اسکول کا رخ کرنا چھوڑ دیاہے، اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے اسکول کی چھت تیز ہوا سے اڑجاتی ہے جس کو سمیٹنے میں انہیں پریشانی کا سامنہ ہے جبکہ دیگر مسائل سب کے سامنے ہیں انہوں نے بتایاکہ متعلقہ افسران کے علاوہ ڈی سی سجاول شوکت حسین جوکھیونے بھی اسکول کا وزٹ کرکے سیکریٹری ایجوکیشن کو فوری طور عمارت مہیاکرنے کی رپورٹ ارسال کی ہے تاہم ابھی تک کوئی کاروائی نہ ہوسکی ہے، اسکول کی خالی کھنڈر عمارت پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے گوکہ اسکول کو قریب ہی عارضی جھونپڑی میں منتقل کیاگیاہے تاہم فارغ اوقات میں بچے اس عمات میں گھومتے ہیں جس سے کسی وقت بھی حادثہ ہوسکتاہے ،انہوں نے پکاشیڈ اسکول کی عمارت کو فوری طور پر منہدم کرکے نئی عمارت قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :