دبئی میں 7000درہم کے عوض وٹس ایپ پر امتحانی پرچہ لیک،

حکام نے کارروائی کر کے کمپیوٹر آپریٹر اور طالب علم کے خلاف فوج داری عدالت میں مقدمہ درج کرادیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:57

دبئی میں 7000درہم کے عوض وٹس ایپ پر امتحانی پرچہ لیک،

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) دبئی میں محکمہ تعلیم کے شعبہ امتحانات سے وابستہ ایک ایشیائی کمپیوٹر آپریٹر نے وٹس ایپ ایپلی کیشن کی مدد سے ایک طالب علم کو ساڑھے سات ہزار درہم رشوت لے کر پندرہ پرچے لیک کر دیے ۔رپورٹ کے مطابق پرچے آوٴٹ ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی کر کے کمپیوٹر آپریٹر اور طالب دونوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف فوج داری عدالت میں مقدمہ بھی قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

طالب علم پر الزام ہے کہ اس نے شعبہ امتحانات کے ایک شخص کو پانچ سو درہم فی پرچہ کے حساب سے رشوت کے ذریعے امتحانی پرچوں کی تفصیلات فراہم کرنے پر آمادہ کر لیا تھا جس نے بعد میں مبینہ طور پر"وٹس ایپ" کے ذریعے اسے امتحان میں آنے والے سوال بتائے تھے۔دبئی کی عدالت میں دونوں ملزمان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کو طویل قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :