افغانستان : شراکت اقتدار کا معاہدہ طے ، اشرف غنی صدر ہوں گے

اتوار 21 ستمبر 2014 12:36

افغانستان : شراکت اقتدار کا معاہدہ طے ، اشرف غنی صدر ہوں گے

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) افغانستان کے صدارتی امیدوار اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور اشرف غنی ملک کے صدر ہوں گے جبکہ عبداللہ عبداللہ کو وسیع اختیارات دیئے جائیں گے۔افغانستان کے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان سے ایک دن پہلے دونوں امیدوار معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔

نتائج کا اعلان آج ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت عبداللہ عبداللہ کے نامزد شخص کو ملک کا وزیراعظم بنایا جائے گا۔ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان چار صفحات پرمشتمل معاہدہ کی دستاویز تیار کر لی گئی ہے ، جس پر آج انتخابات کے نتائج کے اعلان سے پہلے با ضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات اپریل میں ہوئے تھے اور جون میں دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہوئی ، لیکن عبداللہ عبداللہ نے دھاندلی کے الزامات لگا کر نتائج ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :