منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے سعودی عرب نے غیرملکیوں کی بھرتی کی اجاز ت دیدی

اتوار 21 ستمبر 2014 21:11

منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے سعودی عرب نے غیرملکیوں کی بھرتی کی اجاز ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) سعودی عرب میں تعمیرات کے شعبے میں رکے ہوئے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے 18 کمپنیوں کوغیرملکیوں کی بھرتی کی اجازت دے دی گئی ۔سعودی میڈیا کے مطابق جدہ چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کی کمیٹی کے رکن عبداللہ ردوان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے لیبر کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان 18 کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو بھرتی کرکے کنسٹرکشن کمپنیوں کو کنٹریکٹ پر لیبر فراہم کریں۔

(جاری ہے)

اس اقدام کی ضرورت اس لئے پیش آئی کیونکہ پچھلے دو سال میں 70,000 سے زائد غیر ملکی مزدور ملک چھوڑ کر اپنے ملکوں کو واپس جاچکے ہیں۔ ان میں سے کئی ہزار ایسے افراد تھے جو مقررہ مدت میں اپنا امیگریشن سٹیٹس درست نہ کرسکے، نئے منصوبے کے تحت کنسٹرکشن کمپنی کو کم مدت کے لئے ورکر میسر ہوں گے اور ان کی سپانسر شپ ٹرانسفر کروانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ اس حوالے سے متعدد کمپنیاں غیر ملکی ورکروں کی تربیت کے لئے ٹریننگ پروگرام بھی شروع کررہی ہیں۔ اس مقصد کے لئے بھرتی کرنے والی کمپنیوں کو 220,000 ویزے دئیے جاچکے ہیں اور کئی ہزار اس وقت پروسیسنگ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :