اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کے حوالے سے پنجاب بار کونسل سے وکلاء کی ووٹر لسٹ طلب کرلی
پیر 22 ستمبر 2014 12:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے (اسلام آباد بار کونسل) کے انتخابات کے حوالے سے پنجاب بار کونسل سے وکلاء کی ووٹر لسٹ طلب کرلی ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں نصیر احمد کیانی بنام چیف کمشنر اسلام آباد کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل سید نایاب حسن گردیزی‘ محسن اختر کیانی‘ شیرین عمران جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل حسنین کاظمی اور یوسف قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد بار کونسل کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے اور پنجاب بار کونسل نے نئے انتخابات کروانے کیلئے تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے لہٰذا عدالت اسلام آباد بار کونسل میں انتخابات کروانے کیلئے وزارت قانون و چیف کمشنر کو ہدایات جاری کرے کہ اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کروائے جائیں۔(جاری ہے)
عدالت نے پنجاب بار کونسل سے اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کے حوالے سے وکلاء کی ووٹر لسٹیں قواعد و ضوابط اور کسی بھی ذمہ دار افسر کو انتخابات کیلئے مقرر کرنے کیلئے تحریری طلب کرلی ہے۔
درخواست میں پنجاب بار کونسل‘ وزارت قانون اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔۔(قیصر/عبدالستار)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.