کراچی نے ثبوت دے دیا اب لاہور کی باری ہے، نواز شریف کا استعفیٰ اور عوام کے حقوق لے کر جائیں گے: عمران خان
پیر 22 ستمبر 2014 23:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی جلسے کی کامیابی ہمارے دھرنے کی کامیابی کا ثبوت ہے، اب اس اتوار کو لاہور میں مینار پاکستان میں عوام کا سمندر اکٹھا کریں گے، عوام جاگ چکے ہیں اب نواز شریف کا استعفیٰ اور اپنے حقوق لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے، عوام کے شور مچانے پر حکومت بجلی کے اضافی بلوں کو واپس لینے پر تیار ہو گئی ہے، امریکہ میں نواز شریف کا بہت برا استقبال ہونے جا رہا ہے، لوگوں کو ان کے حقوق دے دیں یہ لوگ خود ترقی کر لیں گے، آزادی رضاکار پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
ڈی چوک میں دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں خاندان ہم پر مسلط کر دئیے گئے ہیں، یہ لوگ اپنا پیٹ بھرنے میں مصروف ہیں، ان کے اثاثے بڑھ رہے ہیں اور پورا ملک غریب ہو رہا ہے، کسی بھی اچھے اور کامیاب لیڈر میں 4خوبیاں ہوتی ہیں، وہ سچا ہوتا ہے اور بزدل نہیں، ہمیشہ اپنے ڈر پر قابو پاتا ہے، لیڈر ہمیشہ انصاف کرتا ہے، وہ اپنے فیصلے میں ہمیشہ میرٹ کا خیال رکھتا ہے اور وہ اپنی ’میں‘ ختم کر دیا ہے، وہ اپنی زندگی انسانیت کے لئے گزارتا ہے،آج آپ بھی فیصلہ کریں کہ آپ نے مزید ظلم برداشت نہیں کرنا، آپ میں سے ہر کوئی لیڈر بننے والا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.