جمہوری سسٹم کی مضبوطی کی خاطر دھاندلی زدہ الیکشن کو بھی قبول کیا،میاں محمد ایوب

بدھ 24 ستمبر 2014 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعتراف کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ کس طرح سے پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود کردیا گیا تھا اور پنجاب میں ہمارے پچھلے الیکشن میں جو 107ایم پی ایز تھے انہیں کس طرح سے صرف 7ایم پی ایز تک محدود کیا گیا ہے اصل دھاندلی تو ہوئی ہے پیپلز پارٹی کے خلاف تھی جس کی جڑیں چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موجود ہیں لیکن ہمارے ملک بھر سے مینڈیٹ کو چرا لیا گیا لیکن ہمارے قائد شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے یہ بات الیکشن کے کچھ دنوں بعد ہی واضح کردی تھی کہ کس طرح سے پیپلز پارٹی کے ووٹ جنوبی پنجاب کی حد شروع ہوتے ہی ختم کر دیا گیا تاہم انہوں نے ان سب باتوں کے باوجود اور جمہوری سسٹم کی مضبوطی کی خاطر اس دھاندلی زدہ الیکشن کو بھی قبول کیا اور اب تک قبول کئے ہو ئے ہیں لیکن آج الیکشن کمیشن نے خود مان کر ہمارے قائد کے اس وقت کے موقف کی تصدیق کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :