حکومت نے مہنگائی کی ذمہ داری دھرنوں پر ڈال دی
ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء) دھرنوں اور سیلاب سے ملکی معیشت کو ہونے والے نقصان کی سرکاری دستاویزات کے مطابق 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی بیرونی رقوم تاخیر کا شکار ہیں جن میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ بھی شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیاسی بحران کی وجہ سے روپے کی قدر کم ہونے سے بیرونی قرضوں میں 210 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق دھرنوں سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ کو 35 کروڑ 70 لاکھ کی اضافی گرانٹ جاری کی جا چکی ہے جس سے سالانہ بجٹ خسارے میں اضافہ ہوگا۔ دستاویز کے مطابق ملک میں مجموعی سرمایہ کاری میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔ دھرنوں کی وجہ سے تیل کے درآمدی بل میں ابتدائی 30 دن میں 8 ارب جبکہ مجموعی طور پر تقریبا 12 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
بیرونی سرمایہ کاری میں کمی سے تجارتی خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
جولائی سے اگست کے دوران برآمدات میں 5.8 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مہنگائی کی صورت میں نجی شعبے کو قرضہ کی فراہمی متاثر ہوگی جبکہ اقتصادی ترقی کا 5.1 فیصد کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے چاول ، گنے اور کپاس کی 24 لاکھ 20 ہزار ایکٹر فصل متاثر ہوئی۔ فصلوں اور لائیو سٹاک کو نقصان پہنچنے سے مہنگائی بڑھے گی جبکہ ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کی وجہ سے بجٹ خسارے میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.