کانگو وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق

ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) کراچی شہر میں کانگو وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی مویشی منڈی گیا تھا جس کے بعداس کی حالت بگڑگئی جس کے بعد رواں برس کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفراعجازکے مطابق کانگو وائرس کا شکار ہونے والا لیاقت آباد کارہائشی 51سالہ محمدجاوید چند روز قبل سپرہائی وے پر قائم مویشی منڈی گیا تھا جس کے بعداس کی حالت بگڑ گئی، متوفی کو تیز بخار (ہیمریجک فیور) کی تشخیص کی گئی اور خون کے مزید ٹیسٹ کیے گئے، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق متوفی کوکانگووائرس لاحق ہوگیا تھا جس کے بعداس کی ہلاکت ہوگئی۔

ڈاکٹر ظفر اعجازنے بتایاکہ رواں سال کے دوران شہرمیں اب تک کانگو وائرس کے 3 کیسز سامنے ا?چکے ہیں جن میں سے 2 مریض انتقال کر گئے جبکہ ایک مریض صحت یاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ماہرین طب نے والدین سے کہا ہے کہ مویشی منڈی میں بچوں اور خواتین کو ساتھ لیکر نہ جائیں کیونکہ عیدالاضحی کے موقع پر کراچی میں اندرون ملک سے جانوروں لائے جاتے ہیں جن کی کھال پرٹس(پیسو) چپکے ہوتے ہیں جو جانوروں کاخون چوستے ہیں ،،پیسوکے انسان کوکاٹنے سے کانگو وائرس کامرض لاحق ہوسکتاہے، بلوچستان سے لائے جانے والے جانوروں میں ٹس (پیسو) زیادہ ہوتے ہیں،خریداری کے وقت جانوروں کو کے قریب جانے سے گریزکیاجائے۔

ماہرین نے بتایا کہ جانورمنڈی میں بچوں کوتفریحی کرانے کی غرض سے بھی نہ لے جایا جائے کیونکہ جانور منڈی میں بعض جانوروں میں مختلف بیماریاں بھی ہوتی ہیں جس سے بچے متاثر ہوسکتے ہیں، مویشی منڈی میں جانوروں کے فضلے کے اٹھنے والا تعفن بھی بچوں کی صحت متاثر کرسکتاہے، مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری کیلیے فل آستیں والے کپٹرے پہن کریں کیونکہ بیمار جانوروں کی کھال اورمنہ سے مختلف اقسام کے حشرت الارض چپکے ہوئے ہوتے ہیں جو انسان کوکاٹنے سے مختلف امراض میں مبتلا کرسکتے ہیں۔