پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال

وزارتِ خارجہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:10

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے سیاسی رابطے بحال ہو گئے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمٰن اور ندیم افضل چن، جبکہ ن لیگی وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ اور رانا ثناء اللّٰہ شامل ہیں۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ تعاون کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا ۔