Live Updates

وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا انتخاب، فیاض الحسن چوہان نے معافی مانگ لی

فیاض الحسن چوہان نے سہیل آفریدی کے وزیر اعلٰی نہ بن سکنے کا دعویٰ غلط ثابت ہونے پر قوم سے معافی مانگی

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:40

وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا انتخاب، فیاض الحسن چوہان نے معافی مانگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ نہ بن سکنے کا اپنا دعویٰ غلط ثابت ہونے پر قوم سے معافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کہہ رہے ہیں کہ فیاض الحسن چوہان نے کہا تھاکہ اگر سہیل آفریدی خیبر پختوانخواہ کا وزیراعلیٰ بن گیا تو میں قوم سے معافی مانگوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان ہوں ،میں بانی پی ٹی آئی ، قیدی نمبر 420، عظیم نوسر باز یا یوتھیا نہیں ہوں کہ جو اگر کوئی غلطی کرے ، دعویٰ کرے ، پیشگوئی کرے تو وہ اس پر قائم نہ رہے میں اپنے دعوے پر قائم ہوں اور آج پوری قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات