
اقوام متحدہ میں اصلاحات کا منصوبہ منظوری کے لیے جنرل اسمبلی میں پیش
یو این
جمعرات 16 اکتوبر 2025
20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش ادارے کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور اس کے تین بنیادی مقاصد، امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تجاویز کا مجموعہ سامنے لائے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ تجاویز پیش کرتے ہوئے رکن ممالک کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کو موجودہ عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے کون سی بنیادی اصلاحات اور پروگراموں کی نئی ترتیب درکار ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نظام کے لیے ان کی سوچ بالکل واضح ہے۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ
کو مزید مربوط اور تعاون و کفایت شعاری پر مبنی نظام کی ضرورت ہے تاکہ اسے سونپے گئے وسائل دنیا بھر کے لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد لا سکیں۔انہوں نے ادارے میں اصلاحاتی مہم کے حوالے سے 'یو این 80 عملدرآمدی ٹیم' کے قیام کا اعلان بھی کیا جو ان اصلاحات کے نفاذ سے متعلق کام کو آگے بڑھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مزید موثر بنانے کا اختیار اس کے رکن ممالک کے ہاتھ میں ہے۔
اصلاحاتی پروگرام کے تین سلسلے
یہ بریفنگ اقوام متحدہ میں اصلاحات اور اس کی افادیت میں بہتری لانے کے اقدامات کے تیسرے سلسلے کا حصہ ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کی کارروائیوں کو جدید بنانا، اس کے اثرات کو تیز تر اور واضح کرنا اور تیزی سے بدلتی دنیا میں ادارے کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کرنا ہے۔
پہلے سلسلے میں ادارے کے کام میں جدت لائی جائے گی اور اس کے سیکرٹریٹ سمیت پورے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ اس میں مشترکہ انتظام، کم لاگت والے دفاتر میں منتقلی اور املاک کے اخراجات میں کمی لانے جیسے اقدامات شامل ہیں جبکہ بنیادی پروگراموں کو برقرار رکھا جائے گا۔
2026 کے لیے ادارے کے بجٹ میں نظرثانی سے متعلق تجاویز اس وقت جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے پاس ہیں اور ان پر رواں سال دسمبر تک فیصلے متوقع ہیں۔
دوسرے سلسلے میں اقوام متحدہ کی تمام ذمہ داریوں کے مکمل تجزیے پر توجہ دی گئی ہے تاکہ ہم آہنگی، احتساب اور اثرات کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس سے متعلقہ ابتدائی سفارشات اس وقت جنرل اسمبلی کے ایک غیر رسمی ایڈ ہاک ورکنگ گروپ کے زیر غور ہیں جس کی صدارت جمیکا اور نیوزی لینڈ کر رہے ہیں۔ یہ گروپ رواں سال کے آخر تک اپنا ابتدائی کام مکمل کرے گا۔
تیسرے سلسلے کی پہلی پیش رفت سے متعلق رپورٹ میں شامل 70 سے زیادہ تجاویز میں سے ایک اہم منصوبہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں امن و سلامتی سے متعلق کام کرنے والی ٹیموں کو یکجا اور دوبارہ منظم کرنے کے بارے میں ہے۔ علاوہ ازیں، یمن، قبرص، اور وسطی افریقہ میں خصوصی سیاسی مشن کی تشکیل نو بھی زیرغور ہے۔
ترقیاتی اداروں کا انضمام
دیگر ممکنہ اصلاحات میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور پراجیکٹ سروسز کے دفتر (یو این او پی ایس) کو ضم کرنے کی تجویز شامل ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اسے پائیدار ترقی کے لیے مضبوط تر، موثر اور وسیع تر اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ یو این ویمن اور اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) کو ضم کر کے صنفی برابری اور خواتین و لڑکیوں کے حقوق کے لیے ایک متحد اور موثر ادارے کے طور پر تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
'مالی بچت ترجیح نہیں'
سیکرٹری جنرل کی بریفنگ سے قبل جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے رکن ممالک سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اصلاحاتی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'یو این 80' اقدام کا مقصد محض اخراجات میں کمی لانا نہیں بلکہ ادارے کو مزید موثر، مضبوط اور جدید ٹیکنالوجی سے بہتر انداز میں کام لینے کے قابل بنانا ہے۔
اینالینا بیئربوک نے کہا کہ اگرچہ مالی وسائل کی نازک صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم، اقوام متحدہ کو جن لوگوں کی خدمت کے لیے قائم کیا ہے ان کے تئیں اس کی ذمہ داری کہیں زیادہ اہم ہے اور ادارے کے بنیادی اصولوں کو محض مالیاتی بچت کی خاطر قربان نہیں کیا جا سکتا۔
مزید اہم خبریں
-
ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں خطرناک اضافہ، ڈبلیو ایم او
-
اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ آغاز ہی میں مشکلات کا شکار
-
بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کا منصوبہ منظوری کے لیے جنرل اسمبلی میں پیش
-
امدادی کٹوتیاں: 14 کروڑ لوگوں کو فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
سکڑتے امدادی وسائل سے روہنگیا پناہ گزین بچوں کی تعلیم کو خطرہ لاحق
-
دنیا میں تبدیلی کی فصل اگاتے ’خوراک کے سورما‘
-
اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل
-
جرمنی میں چاقو سے حملہ: دو افراد کے مبینہ قاتل افغان شہری کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع
-
پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور
-
محکمہ داخلہ پنجاب نے غیرقانونی اسلحہ ایک ماہ میں جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کردیا
-
پنجاب کا وفاقی حکومت کو انتہاپسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.