سندھ اور بلوچستان میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے سہ روز ہ مہم شروع
پیر 29 ستمبر 2014 12:54
کراچی / کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے ایک کروڑ 24 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کیلئے سہ روزہ ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے۔
(جاری ہے)
ڈائریکٹر میڈیکل سروسز سندھ ظفراعجاز کے مطابق سندھ بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے جس کے تحت 5 سال سے کم عمر ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو اس موذی مرض سے بچاوٴ کیلئے خصوصی ویکسین دی جارہی ہے ‘مہم کے تحت کراچی میں 22 لاکھ سے زائد جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 88 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی انسداد پولیو کی 3روزہ مہم شروع کردی گئی ہے جس کے تحت قلعہ عبداللہ اور پشین کے علاوہ 27 اضلاع میں 14 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے، ان دونوں اضلاع میں ویکسی نیشن مہم اکتوبر کیوسط میں چلائی جائے گی ۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 6 ماہ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.