پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے کیوی ٹیم کا اعلان
بدھ 1 اکتوبر 2014 15:59
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں ڈگ بریسویل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت برینڈن میک کولم کریں گے۔
پاکستان
آسٹریلیا سے سیریز کے فوراً بعد نیوزی لینڈ سے اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر کھیلے گا۔ یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد کسی بھی غیر ملکی نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور پاکستان کو اپنے زیادہ تر ہوم سیریز میچز متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر کھیلنی پڑیں جبکہ اسی وجہ سے پاکستان 2011 کی عالمی کپ کی میزبانی سے بھی محروم ہو گیا تھا۔(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کی ٹیم متحدہ عرب امارات کے دورے میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈےاور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ کریگ نے دورہ ویسٹ انڈیز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ان کا پہلا دورہ بہت اچھا رہا، اب انہیں اپنے دوسرے دورے پر بہترین کارکردگی دکھانے کا چیلنج درپیش ہے جہاں مکالف ٹیم ان کے بارے میں بہت کچھ جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کنڈیشنز پاکستان کے حق میں ہوں، وہاں وہ انتہائی مشکل حریف ثابت ہوتے ہیں، ہمارا پاکستان کے خلاف ریکارڈ دیگر تمام ٹیسٹ کھیلنی والی ٹیموں کی نسبت کافی برا ہے جہاں ہم اب تک 19 میں سے صرف دو سیریز جیتنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
دورے کا پہلا ٹیسٹ نو نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے دُبئی میں شروع ہوگا جبکہ 26 نومبر سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ دونوں ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ 30 سال سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کی اور اسی تاریخ کو بدلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ میں دو اسپنرز اش سودھی اور مارک کریگ کو شامل کیا گیا ہے۔
بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلان کےمطابق برینڈن میکلم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہمیش ردرفورڈ، ٹام لاتھم، کین ولیمسن، کوری اینڈریسن، بروس ویٹ لنگ، لیوک رانچی، جمی نیشام، مارک گریگ، ٹم ساؤدھی، ڈگ بریسویل، نیل ویگنر، ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.