پولیو سے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت کیساتھ کوارڈنیشن کی جارہی ہے،اے سی مچھ ممتاز کھیتران

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:39

مچھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) اسسٹنٹ کمشنر مچھ ممتاز کھیتران نے کہا ہے کہ پولیو سے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ کوارڈنیشن کی جارہی ہے اور انشاء اللہ کسی بھی غیر متوقع تشویش کے بغیر حسب سابق اختتام پذیر ہوگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے وارڈ مچھ مری آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز و پولیو ٹیموں کے مانیٹرنگ کے موقع پر سینئر صحافیوں عمران سمالانی عامر یوسفزئی سے کیا اسموقع پر پولیو مہم انچارج غلام محمدبلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر مچھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل مچھ میں 10پولیو ٹیمیں تشکیل دیکر 3600 بچوں کو ویکسین کیجائیگی اے سی مچھ ممتازکھیتران نے کہا کہ تحصیل مچھ بولان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور اسے پوری زمہ داری سے ادا کیا جانا بیحد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :