وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب ، سپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی
جمعرات 2 اکتوبر 2014 14:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) وزیراعظم کو نااہلی سے متعلق حاصل استثنیٰ پر سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے اور درخواست گزار نے رولنگ کالعدم قراردینے کی استدعاکرتے ہوئے موقف اپنایاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاترنہیں ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجا تھا جسے سپیکر نے مستردکرتے ہوئے رولنگ جاری کردی اور واضح کیاکہ وزیراعظم کوآئین کے آرٹیکل 66کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور ایوان میں کی گئی بات کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا۔
اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں وزیراعظم ، سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایاکہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم کسی قانون پر عدالت نظرثانی کرسکتی ہے ، آرٹیکل چھیاسٹھ کے تحت وزیراعظم کو دیاگیااستثنیٰ غلط ہے ، آرٹیکل دو اے اور 227کے تحت سپیکر کی رولنگ غیر اسلامی ہے لہٰذا رولنگ کو کالعدم قراردیتے ہوئے افواج پاکستان کو بدنام کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قراردیاجائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.