Live Updates

دھرنے سے ملک کے کونے کونے میں ہماری آواز پہنچی،گو نواز گو کا نعرہ لگاناغیرقانونی نہیں،تشددکرنے والوں کو نہیں چھوڑینگے،عمران خان ،اب کوئی ملک کو ترقی سے نہیں روک سکتا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تبدیلی کی علامت ہے،ہماری تحریک کے پیچھے کسی تیسری قوت کا ہاتھ نہیں، نواز شریف کی دھاندلی پکڑ لی،اب ان کونہیں چھوڑیں گے ،عوام نے نام نہادحکمرانوں کو مسترد کردیا ، ظالموں کے خلاف لڑ رہے ہیں، اتنا بڑا جلسہ کرنے کیلئیدوسری جماعتوں کو 6مہینے لگیں گے، ہم نے 3دن میں کر لیا، نواز شریف پنجاب میں اس کا 20فیصد بھی کر کے دکھا دیں ہم مان جائیں گے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، میانوالی میں جلسے سے خطاب/اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو،21 نومبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کرنے کا اعلان

جمعرات 2 اکتوبر 2014 21:34

میانوالی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 21 نومبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دھرنوں سے مطمئن ہوں، گو نواز گو کا نعرہ بچے بچے کی زبان پر ہے،دھرنے سے ملک کے کونے کونے میں ہماری آواز پہنچی،اب کوئی ملک کو ترقی سے نہیں روک سکتا، دھرنے کی وجہ سے حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روکنا پڑا،ہماری تحریک کی وجہ سے گھر گھر میں انقلاب آرہا ہے، ہماری قوم جاگ چکی ہے اور جاگی ہوئی قوم اپنے مسائل خود حل کرلیتی ہے، نواز شریف کو دھاندلی کرتے پکڑ لیا ہے، اب ان کو چھوڑیں گے نہیں، دھرنا اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وزیر اعظم استعفی نہ دے دیں، عوام نے حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے، پورے ملک میں ظالموں کے خلاف لڑ رہے ہیں، اتنا بڑا جلسہ کرنے کے لیے دوسری جماعتوں کو 6مہینے لگیں گے، ہم نے 3دن میں کر لیا، نواز شریف پنجاب میں اس جلسے کا 20فیصد بھی کر کے دکھا دیں مان جائیں گے کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی،میانوالی میں نمل یونیورسٹی کی صورت میں ایک تحفہ دیا ہے، یہ مزید پھیلے گی اور ملک بھر سے لوگ تعلیم حاصل کرنے یہاں آئیں گے، میانوالی میں سکولوں کی حالت اچھی نہیں اور یہاں کیڈٹ کالج کی بھی ضرورت ہے، بہت جلد یہاں کیڈٹ کالج بھی قائم کریں گے تاکہ تعلیم کی صورتحال بہتر ہو جائے، وزیر آباد میں ’گو نواز گو‘ کہنے والوں کو ن لیگ کی جانب سے مارا جا نا ’ٹریلر‘ ہے میں ان کو کہتا ہوں کہ مریم نواز! یہ بادشاہت نہیں بلکہ جمہوریت ہے،’گو نواز گو‘ کہنا کوئی بری بات نہیں،جمعرات کو میانوالی میں جلسے سے خطاب اورقبل ازیں اسلام آباد سے جلسے کیلئے روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عوام نے حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے، پورے ملک میں ظالموں کے خلاف لڑ رہے ہیں، انہوں نے عوام کو نصیحت کی کہ ظلم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا، ظالم کے سامنے کھڑے رہنا ہے،وزیر اعظم کے استعفی کے لیے 56 روز سے جاری احتجاج کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کو دھاندلی کرتے پکڑ لیا ہے، اب ان کو چھوڑیں گے نہیں، دھرنا اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وزیر اعظم استعفی نہ دے دیں،عمران خان نے مزید کہا کہ جو قومیں ظلم کا مقابلہ نہیں کرتیں ،تباہ ہوجاتی ہیں، جب انسان ظلم کے بت کی پوجا کرتا ہے تو جنگل کا قانون آ جاتا ہے اور جب انسان گرتا ہے تو جانوروں سے بدتر ہو جاتا ہے، اسی طرح جو قوم ظلم کا مقابلہ نہیں کرتی مر جاتی ہے، میں قوم کو جاگتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کہنا کوئی بری بات نہیں ہے، شریف خاندان کو گو نواز گو سے غصہ کیوں آتا ہے؟، لوگوں کا جمہوری حق ہے ،کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، شریف خاندان گو نواز گو کہنے پر کیوں لوگوں کو مارتے ہیں؟ان کاکہناتھا کہ اتنا بڑا جلسہ کرنے کے لیے دوسری جماعتوں کو 6مہینے لگیں گے، ہم نے 3دن میں کر لیا، نواز شریف پنجاب میں اس جلسے کا 30فیصد بھی کر کے دکھا دیں، اگر 30فیصد بھی جلسہ کرلیا تو مان جائیں گے کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی،اپنی مستقبل کی منصوبہ بندی سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ پورے ملک میں بہترین بلدیاتی نظام بنائیں گے تاکہ لوگوں کا ہر مسئلہ گھر میں حل ہو،پاکستان تحریک انصاف ایسا نظام بنائے گی جس میں غریب پر امیر ظلم نہ کر سکے، تعلیم کا نظام ٹھیک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تھانہ کلچرکو ٹھیک کرنا ہے، ہم پنجاب پولیس کو بچائیں گے اوران کو گلو بٹ نہیں بننے دیں گے، اس وقت خیبر پختونخوا اور پنجاب پولیس میں فرق دیکھا جا سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں کسانوں کی حکومت مدد کرتی ہے ان کے بجلی کے بل کم آتے ہیں جبکہ پاکستان میں کسانوں کو 6لاکھ روپے بجلی کا بل بھیج دیا جاتا ہے، کسان پیداوار بڑھاتا ہے تو ملک امیر ہوجاتا ہے، ہم نے کسانوں کو اٹھانا ہے، ان کی مدد کرنی ہے۔

میانوالی کے عوام کے بارے میں ا نہوں نے کہا کہ ان کو کبھی نہیں بھول سکتا کہ میانوالی والوں نے مجھے اسمبلی تک پہنچایا اسی لیے ان لوگوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا،ان کا کہنا تھا کہ میانوالی میں نمل یونیورسٹی کی صورت میں ایک تحفہ دیا ہے، یہ مزید پھیلے گی اور ملک بھر سے لوگ تعلیم حاصل کرنے یہاں آئیں گے، میانوالی میں سکولوں کی حلات اچھی نہیں اور یہاں کیڈٹ کالج کی بھی ضرورت ہے، بہت جلد یہاں کیڈٹ کالج بھی قائم کریں گے تاکہ تعلیم کی صورتحال بہتر ہو جائے۔

عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں وزیر آباد میں ’گو نواز گو‘ کہنے والوں کو ن لیگ کی جانب سے مارا جا نا ’ٹریلر‘ ہے میں ان کو کہتا ہوں کہ مریم نواز! یہ بادشاہت نہیں بلکہ جمہوریت ہے،’گو نواز گو‘ کہنا کوئی بری بات نہیں اور یہ ہی قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ہر کسی کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کے بدمعاش یہ نعرہ لگانے والوں کو مار رہے ہیں، اگر کوئی مجھے ’گو عمران گو‘ کہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گاکیونکہ میں جمہوری حقوق کا احترام کرتا ہوں ، نواز شریف اور شہباز شریف کی طرح لوگوں کو دھکے نہیں دوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات