پاکستان کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے: زرداری، سراج الحق
جمعہ 3 اکتوبر 2014 21:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے بارے میں سوچنا ہوگا کیونکہ وقت بدل رہا ہے، دنیا تبدیل ہو رہی ہے اور ملکوں کی نئی شناخت بن رہی ہے۔
پڑوسی ملکوں میں اتنی مضبوطی آ گئی ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایجنڈا صرف مسائل کا حل اور ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملانا ہے۔(جاری ہے)
ہمارا ایجنڈا صرف ایک مسئلے کے حل تک محدود نہیں ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کیساتھ ملاقات کرونگا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری آپس کی جنگ میں کوئی شیطان ہمیں نقصان پہنچا دے۔
مشرقی پاکستان ہماری کمزوریوں کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔ سب دوستوں کو ملانا ہے تاکہ پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کو بنانے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ موجودہ حالات میں سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 32 سال بعد پیپلز پارٹی کے کسی رہنماء نے منصورہ کا دورہ کیا۔ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ سیاسی معاملے کا کوئی حل نکلے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی بہتری اور بھلائی کیلئے سیاست کی۔ پیپلز پارٹی نے سیاسی جرگے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ماضی کے رویوں کو چھوڑ کر نئے جمہوری کلچر کو اپنانا ہوگا۔ جو جماعت عوامی ایجنڈے کی جانب آتی ہے تو اس کا ساتھ دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.