سچن ٹنڈولکر نے ممبئی کی سڑک پر جھاڑو لگا کر صفائی مہم میں حصہ لیا،
بھارت کے وزیر اعظم نے ملک میں صفائی مہم کا آغاز کررکھا ہے جس میں کئی نامور شخصیات بھی علامتی طور پر شرکت کرکے عام لوگوں کو اس جانب راغب کررہی ہیں،ٹنڈولکر نے اس سلسلے میں برسوں سے گندگی کا ڈھیر بنے ہوئے بس اسٹینڈ کی صفائی کی، اس مہم میں ان کے ساتھ کئی رضاکار بھی شامل تھے
جمعہ 10 اکتوبر 2014 18:49
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) بھارت کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی کاموں میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں۔ ایک روز قبل انہوں نے فوجی تقریب میں شرکت کی تو اگلے دن جھاڑو، کدال اور پھاوڑا اٹھاکر ممبئی کی سڑک پر صفائی مہم میں حصہ ڈالنے نکل پڑے۔ بھارت کے وزیر اعظم نے ملک میں صفائی مہم کا آغاز کررکھا ہے جس میں کئی نامور شخصیات بھی علامتی طور پر شرکت کرکے عام لوگوں کو اس جانب راغب کررہی ہیں۔
ٹنڈولکر نے اس سلسلے میں برسوں سے گندگی کا ڈھیر بنے ہوئے بس اسٹینڈ کی صفائی کی، اس مہم میں ان کے ساتھ کئی رضاکار بھی شامل تھے۔بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی کاوش کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے صبح سویرے کا م شروع کیا، جگہ کا انتخاب کوئی مسئلہ نہ تھا، مذکورہ بس اسٹینڈ کچرہ کونڈی بنا ہوا تھا جہاں تعفن ناقابل برداشت تھا ہم نے لگاتا ر کئی گھنٹے محنت کی، ابتدائی دو گھنٹے کے بعد سڑک پر دور کھڑے کئی رکشہ ڈرائیور بھی ہمارے ساتھ مل گئے اور کام مکمل کرلیا، اگلی صبح میں نے اسی جگہ بھی ایک بار پھر گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے دیکھے۔
(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
-
اداکار نبیل کا ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ
-
انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ ،ٹی ایم اے حویلیاں کی کرکٹ ٹیم اگلے مرحلے میں داخل
-
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جے شاہ نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
-
امید ہے جَلد پاکستان آئوں گا ، پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.