پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 215 پر پوری ٹیم ہوگئی
جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:29
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2014ء) دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 215 رنز بنائے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا۔ احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے پاکستان کی جانب سے اوپننگ کی۔ دونوں بلے باز جم کر کھیلے اور پاکستان کو شاندار اوپننگ سٹینڈ دیا۔
دونوں بلے بازوں نے نصف سینچریاں بھی سکور کیں۔ احمد شہزاد نے 5 چوکوں کی مدد سے 82 گیندوں پر 61 بنائے جبکہ سرفراز احمد نے 72 گیندوں پر 65 رنز سکور کئے تاہم اوپننگ جوڑی کے پویلین لوٹ جانے کے بعد آنے والے بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ کپتان مصباح الحق 15 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔(جاری ہے)
اسد شفیق کو 29 رنز پر لیون کی گیند پر جانسن نے کیچ آئوٹ کیا۔
عمر اکمل جانسن کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہر کر پویلین لوٹے۔ بوم بوم آفریدی نے ایک بار پھر اس میچ میں شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور اپنے بلے کا جادو نہ دکھایا۔ آفریدی کو 2 رنز پر جانسن کی گیند پر سمتھ نے کیچ آئوٹ کیا۔ وہاب ریاض 2 رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ رضا حسن اور محمد عرفان بغیر کوئی رنز بنائے رن آئوٹ ہوئے۔ ذوالفقار بابر بھی صرف 6 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 3 جبکہ رچرڈسن، دورتھی، فولکنر، اور لیون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 216 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیارہوں ، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
-
اداکار نبیل کا ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ
-
انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ ،ٹی ایم اے حویلیاں کی کرکٹ ٹیم اگلے مرحلے میں داخل
-
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جے شاہ نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.