بھارت ،ریاست بہار میں چھ دلت خواتین کے ساتھ گینگ ریپ
ہفتہ 11 اکتوبر 2014 15:18
بہار(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) بھارتی ریاست بہار کے بھوجپور ضلع میں چھ دلت خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھوجپور ضلع کییرمری گاوٴں میں ہونے والے اس گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خواتین میں تین کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ا دار ے کیمطابق چھ دلت خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ بدھ کی رات کو پیش آیا تھا تاہم اس کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی۔
اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بھوجپور کے پولیس سپراٹنڈنٹ راجیش کمار نے بتایا کہ متاثرین نے گزشتہ شام ایف آئی آر درج کرائی جس میں تین لوگوں پر الزام لگایا گیا ہے۔میڈیکل ایگزامنیشن میں ان سب خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کی تصدیق ہوئی ہے۔انتظامیہ نے متاثر ہونے والی ہر خاتون کو 90 ہزار کی رقم فراہم کی ہے۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایک ملزم جے پرکاش کو پولیس نے کل گرفتار کیا جبکہ باقی دو کو جمعہ کے دن پولیس نے حراست میں لیا۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزمان میں سے ایک کا تعلق مشرق میں فوج سے رہا ہے اور وہ ایک درجن سے زیادہ مقدمات میں ملزم ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایک جانچ ٹیم نے ڈمرییا گاوٴں جا کر متاثرین سے ملاقات کی۔اس سلسلے میں پارٹی کے ریاستی یونٹ کے سیکرٹری کنال نے بتایا کہ ردی بیچنے کا کام کرنے والی تمام متاثرہ خواتین اپنا سامان بیچنییرمری گئی تھیں۔
ان کو ردی کی ادائیگی کرنے میں پیسے نہیں ہونے کے بہانے سے تاخیر کی گئی۔ اور پھر شام سات بجے کے بعد ان کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کے فتح پور مارکیٹ میں ہڑتال کی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.