نیاپاکستان نہیں بلکہ اسلامی و فلاحی پاکستان بنائیں گے آئندہ حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی،سراج الحق

پیر 13 اکتوبر 2014 22:38

نیاپاکستان نہیں بلکہ اسلامی و فلاحی پاکستان بنائیں گے آئندہ حکومت ..

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) ا میرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ نیاپاکستان نہیں بلکہ اسلامی و فلاحی پاکستان بنائینگے، آئندہ حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی ۔قرطبہ ٹاؤن سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مڈٹرم اانتخابات کاامکان کم لیکن اس کااانحصارحکومتی رویہ پرہے اگرحکومت نے اپنے منشورپرعمل کرتے ہوئے عوامی مسائل پرتوجہ دی تواسے میں عوام میں پذیرائی ورنہ عوامی غیظ وغضب کاسامناکرناپڑیگا۔

ڈاکٹرعافیہ ایک شہرسے تعلق رکھنے والی بیٹی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی بیٹی ہے۔21نومبرکودنیادیکھے گی کہ پاکستانی نوجوان بہت باشعورہے۔بھارتی افواج کی مسلسل بمباری حکومتی بے حسی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔بارڈرپرمسلسل مسئلہ ہے حکومتی رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت جان لے کہ موجودہ پاکستان 1971والہ پاکستان نہیں ہے بلکہ ایٹمی قوت سے مالامال ہے ہم بھارت کومنہ توڑجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام کاشکارہے ۔تمام فریق اپنی اناکے خول میں بندہیں۔الیکشن میں کئے گئے وعدے صرف وعدے ہی رہے۔ پاکستان چوروں،ڈاکوؤں، اشرافیہ ، جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کیلئے نہیں بنا تھا۔بھارت ہماری شرافت کوہماری کمزوری نہ سمجھے پوری قوم بھارتی بنیے کے خلاف متحدہے ۔بھارت کوعلاقے کاتھانیدارنہیں بننے دینگے۔ ورکرزکنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب نذیراحمدجنجوعہ، ضلعی امیرزبیراحمدگوندل، ڈاکٹرمبشراحمد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرنائب امیرجماعت اسلامی پنجاب مولاناعبدالجلیل نقشبندی، پروفیسرعرفان احمد، ڈاکٹرمحمدارشدشاہد ودیگربھی موجودتھی،ورکرزکنونشن میں ہزاروں مردوخواتین نے شرکت کی۔