این اے 149 ، شمس آباد پولنگ اسٹیشن پر تصادم، افشین بٹ کا دھاندلی کا الزام
جمعرات 16 اکتوبر 2014 17:08
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)مخدوم جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشست پر انتخابی معرکہ میدان جنگ بن گیا۔ امیدواروں کے حامیوں کی لڑائی مار کٹائی نے انتخابی عملے کو بھی پریشان کر دیا سب سے زیادہ ہنگامہ آرائی شمس آباد میں پولنگ اسٹیشن نمبر چوبیس پر ہوئی جہاں جعلی ووٹ ڈالنے کے الزامات پر کشیدگی کے باعث پولنگ بھی روکنا پڑی ن لیگ اور تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکن ایک دوسرے کے خلاف صف آراء بھی ہو گئے۔
ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگاتے کارکن شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ کشیدگی پر قابو پانے کیلئے رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پولنگ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ریٹرنگ افسر کے مطابق معاملہ غیر متعلقہ خاتون کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالنے پر بگڑا۔(جاری ہے)
ہنگامہ آرائی کرتی ن لیگی کارکن افشین نے ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام لگایا۔
چاہ بوہڑ والا میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ن لیگ کے حمایت یافتہ مخدوم جاوید ہاشمی کی گاڑی روک لی اور نعرے بازی کی ۔ این اے ایک سو انچاس کے دیگر کئی پولنگ اسٹیشنز پر بھی ہنگامہ آرائی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ جاوید ہاشمی چوک کمہاراں والا پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے پہنچے تو عامر ڈوگر کے حامیوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔ ووٹر لسٹیں نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے کارکن بھی احتجاج کرتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
دہشتگردی کے متاثرین کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کا یو این اقدام
-
یاد سے شفاء: اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری، امدادی کارکنوں کا انتباہ
-
یورپ میں زچگی کے دوران اموات میں دوبارہ اضافہ، ڈبلیو ایچ او رپورٹ
-
غزہ: ملبہ ہٹانے کے دوران 19 بچوں سمیت 50 لاشیں بازیاب، یو این
-
ماحول دوست توانائی کو زمین چاہیے لیکن کیا یہ اس کا تحفظ بھی کرے گی؟
-
یو این کا کانگو میں ایبولا ویکسین کی 70,000 خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان
-
یوکرین پر روس کے ڈرون و میزائل حملے قابل مذمت، یو این چیف
-
ہمیں اطلاع تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عدالت کے فیصلے سے ناراض ہیں
-
حکومت کو پسند ہو یا نہ ہولیکن بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں
-
حکومت کو توہین عدالت کی کاروائی کا کوئی ڈر نہیں وہ سمجھتے ہیں دنیا بدل چکی ہے
-
اپوزیشن جماعتیں بلاول بھٹو کو ساتھ ملا کر شہبازشریف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.