(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی شمولیت کیلئے رابطے کر رہے ہیں‘ میاں محمود الرشید ،اسمبلی میں جانے نہ جانے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہو گا‘ اپوزیشن لیڈر

جمعہ 17 اکتوبر 2014 22:44

(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی شمولیت کیلئے رابطے کر رہے ہیں‘ میاں محمود الرشید ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) قائد حزب اختلاف پنجاب و تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ سرگودھا کے جلسے اور ملتان کے انتخابی نتیجے نے حکومتی غبارے کی ہوا نکال دی،سرگودھا کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ کبھی ہوا نہ آئندہ ہو گا شہری اور دیہاتی اضلاع کے عوام موجودہ حکمرانوں کو رخصت کرنے کیلئے ایک ہو گئے،عام آدمی عمران خان کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انتہائی تیزی کے ساتھ غیر مقبول ہوتی ہوئی ن لیگ کے اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے کر رہے ہیں،ملتان کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کو جنوبی پنجاب کے عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کی سزا ملی ہماری اطلاع کے مطابق میاں شہباز شریف نے ملتان کے عوام کی طرف سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کو جتوانے کی پاداش میں میٹرو بس منصوبہ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملتان میں عوام کے غم و غصہ کے سامنے سابق وزیراعظم گیلانی کے اربوں روپے کے منصوبے ٹھہر سکے اور نہ ہی نواز لیگ کے لیڈروں کے کھوکھلے نعرے عوام کو متوجہ کر سکے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جانے یا نہ جانے کے حوالے سے فیصلہ مرکزی اور صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ملتان کے ایک حلقے کو کنٹرول نہ کر سکنے والے حکمران تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کو منظور کرنے کے حوالے سے خوف میں مبتلا ہیں

متعلقہ عنوان :