بلاول بھٹو آج باغ قائد پر جلسے سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کریں گے
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 11:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء) بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں باغ قائد پر جلسے سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس ٹرک سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے 18 اکتوبر 2007 ءکو استقبالی جلوس کی قیادت کی تھی۔ کنٹینر میں جدید ساونڈ سسٹم اور خصوصی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ کنٹینر کی چھت پر بلٹ پروف شیشہ بھی لگایا گیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کنٹینر افتتاح کے موقع پر پیپلز پارٹی کی تاریخ کے حوالے ایک نظم بھی پڑھی دوسری طرف جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔(جاری ہے)
رہنماؤں کے لئے 14 فٹ اونچا اور160 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں جیالے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو نے حیدر آباد کے علاقے ڈبی میں شہید ہوش محمد شیدی کے مزار پر کارکنوں سے خطاب کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سندھ ہماری سر زمین ہے اس کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ ادھر بلاول نے اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے اُن کی والدہ نے ریلی کی قیادت اس ہی کنٹینر سے کی تھی آج کنٹینر پر سوار ہونے سے کچھ تکلیف دہ یادیں تازہ ہو گئیں۔ اپنے ٹویٹ کے آخر میں بلاول نے یہ نعرہ بھی درج کیا مرسوں مرسوں ، پاکستان نہ ڈیسوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.