اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم ، وفاقی وزراء ، آئی جی پولیس اسلام آباد و دیگر فریقین کیخلاف درج ایف آئی آرختم کرنے کے تحریری احکامات جاری کردیئے
پیر 20 اکتوبر 2014 14:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر احمد یار گوندل کی درخواست پر وزیراعظم میاں نواز شریف ، وفاقی وزراء ، آئی جی پولیس اسلام آباد و دیگر فریقین کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے حکم پر درج ایف آئی آر 22Aختم کرنے کا تحریری احکامات جاری کردیئے ۔ یہ تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوموار کے روز دیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سید حسنین ابراہیم کاظمی عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ شاہراہ دستور پر پولیس افسران پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پاکستان عوامی تحریک کے کچھ لوگ مارے گئے تھے عوامی تحریک کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ، آئی جی اسلام آباد ، سابق آئی جی اسلام آباد خالد خٹک ، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، آئی جی ریلوے ڈپٹی کمشنر مجاہد شیر دل ، ایس ایس پی آپریشن اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کیخلاف 22Aکے تحت پیٹ کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.