وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام اور ایم این اے دوستان خان ڈومکی کی ملاقات
پیر 20 اکتوبر 2014 17:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیراعظم کے مشیر ایم این اے انجینئر امیر مقام اور ایم این اے دوستان خان ڈومکی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو فوقیت دی ہے جبکہ انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر نے صرف ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کسی بھی صورت موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ وقت نام نہاد انقلاب یا دھرنوں کا نہیں بلکہ ملک کو مل کر مسائل سے نکالنے کا ہے۔سیاسی جماعتوں پر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھاری قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ بدترین بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ انجینئر امیر مقام اور دوستان خان ڈومکی نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے شبانہ روز محنت اور موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ بلاشبہ وہ صحیح معنوں میں عوام کے خادم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.