سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا عمل جاری، اب تک تین ہزار سے زائد حجاج کرام کوئٹہ پہنچ گئے

پیر 20 اکتوبر 2014 20:45

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا عمل جاری ہے اب تک 10پروازوں کے ذریعے تین ہزار سے زائد حجاج کرام کو کوئٹہ پہنچایا جاچکا ہے پی آئی اے حکام کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے بعد چجدہ سے کوئٹہ حجاج کرام کی واپسی کا عمل جاری ہے اب تک قومی ائیر لائنز کی دس حج پروازوں کے ذریعے تقریباً تین ہزار سے زائد حجاج کرام کو کوئٹہ پہنچایا جاچکا ہے جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر چار نومبر تک دو دو پروازیں چلائی جائے گی پی آئی کے حج آپریشن چار نومبر تک جاری رہے گی اور کل 28پروازوں کے ذریعے نو ہزار دو دس حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے کوئٹہ پہنچایا جائے گا ۔