ایدھی سینٹر کو لوٹنے والا ایک ملزم سابق ملازم نکلا
منگل 21 اکتوبر 2014 17:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) دو روز قبل کراچی کے ایدھی سینٹر میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو کرمنل ریکارڈ سے شناخت کرلیا گیا ، جن میں سے ایک ملزم ایدھی کا سابق ملازم ہے۔ ایدھی سینٹر کھارادر میں اتوار کے روز ہونے والی کروڑوں روپے کی ڈکیتی کے بعد پولیس نے تیزی سے تفتیش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے جاری کئے گئے تھے اور اس کے بعد کرمنل ریکارڈ سے دو ملزمان کو عینی شاہدین نے شناخت کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں جیل بھی جاچکے ہیں جبک ایک ملزم ایدھی میں چند دن نوکری بھی کرچکا ہے۔دیگر ملزمان کی تلاش میں لیاری اور گلستان جوہر میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ اتوارکو آٹھ مسلح افراد دن دیہاڑے عبدالستار ایدھی سمیت عملے کو یرغمال بناکر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.