خورشید شاہ کی جگہ اپوزیشن بنچوں پر نہیں کابینہ میں ہے ،نواز شریف کو ایسا سرپرائز ملے گا وہ دیر تک یاد رکھیں گے‘ میاں محمود الرشید
منگل 21 اکتوبر 2014 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر و قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جگہ اپوزیشن بنچوں پر نہیں کابینہ میں ہے، شاہ صاحب نے حکومت کی خدمت اور فرینڈشپ کا حق ادا کیا لہٰذا میاں نواز شریف اپنی کابینہ میں توسیع کے موقع پر خورشید شاہ کو نظر انداز نہ کریں۔
وہ گزشتہ روز پی پی 151 میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے دئیے گئے عصرانہ میں خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر شیخ محمد حسین، احسن جٹ، جی ایم شاہ، قیصر جاوید بٹ، ضمیر طارق خان، عثمان صدیقی، بابر مہدی، محمد احتشام و دیگر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور عصرانہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے عمران خان کے خلاف سیاسی مخالفین کے پروپیگنڈے کو ناکام بنادیا ہے، اس وقت پوری قوم حکمرانوں کے خلاف یک زبان ہو چکی ہے نواز شریف کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ دیر تک یاد رکھیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.