پشاور،زرعی یونیورسٹی میں طلبہ کے درمیان جھگڑا،فائرنگ ایک طالب علم جاں بحق

منگل 21 اکتوبر 2014 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) زرعی یونیور سٹی پشاور میں طلبہ گروہوں کے درمیان تصادم اورفائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا،طالب علم کی ہلاکت کے بعد یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہوگئے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے یونیورسٹی کوغیرمعینہ مدت کیلئے بندکرکے ہاسٹلز کوخالی کرادیئے،زرعی یونیورسٹی پشاور میں IBMSڈیپارٹمنٹ اور پختون ایس ایف کے طلبہ کے درمیان پیر کے روزتلخ کلامی ہوئی تھی جس کے باعث منگل کودوبارہ جھگڑا ہوا اورفائرنگ شروع ہوگئی ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبعلم الطاف شدید زخمی ہوگیا ،جہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا تاہم ہسپتال میں چھ سات گھنٹے کمکش کے بعد الطاف چل بسا۔

یونیورسٹی میں فائرنگ واقع کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے ہنگامی طورپر یونیورسٹی کوبند کرنے کافیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے یونیورسٹی کوغیرمعینہ مدت کیلئے بندکرکے ہاسٹلز کوخالی کرادیئے ،ادھر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایدمنسٹریشن کے مدعیت میں دونوں طلبہ گروپوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اورآخری اطلاعات تک چھ طلباء کوگرفتاربھی کرلیا ہے ،اس سے قبل پشاوریونیورسٹی میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا تھا ایک طالب علم شدید زخمی ہو اتھا، زرعی یونیورسٹی پشاور میں طلبہ کے درمیان ہونے والے تصادم اور فارئرنگ کے خلاف طلبہ تنظم متحدہ طلبہ میں محاذ نے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوے یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کو واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

متحدہ طلبہ محاذ میں شامل اسلامی جمعیت طلبہ ،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن اور وزیرستان سٹوڈنٹ فیڈریشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا طلبہ رہنماوں عتیق الرحمن ،شاہد خٹک اور شفقت آیاز نے یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کو شدید تنقید کر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو پُرامن تعلیمی ماحول کی فراہمی انتطامیہ کی اولین ذمہ داری ہے لیکن حصوصی طور پر وائس چانسلر اور دوسرے ذمہ دار افراد اپنے دفاتر تک محدود ہے ۔اُنہوں نے کہا یونیورسٹی میں ہونے والے غنڈی گردی فی الفور نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :