وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان میں 13 سالہ حافظ قرآن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس ، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے نواح میں 13 سالہ حافظ قرآن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :