طاہر القادری کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ بڑا اچھا اور خوش آئند ہے ‘ وزیر اطلاعات پرویزرشید
جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ بڑا اچھا اور خوش آئند ہے، دھرنے کے دوران کچھ افسوسناک واقعات کے باوجود موجودہ حکومت نے عوام کا احتجاج کا حق تسلیم کیا اور دھرنے کے شرکاء کی سہولت کیلئے تمام اقدامات کئے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ جذبہ جمہوریت اور جمہوری اقدار پر اعتماد کا مظہر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے اور 70 دن تک احتجاج کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ دھرنوں سے ملک کی سماجی و اقتصادی حالت بری طرح متاثر ہوئی، حکومت نے دھرنے کے شرکاء کے جذبات کا احترام کیا جو جمہوریت کا حسن ہے، جس میں ہزاروں مظاہرین کو وفاقی حکومت کی انتظامی مشینری کے سامنے حق دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قائدانہ صلاحیت کے مظاہرے میں ناکام رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی طرح عمران خان اور اس کی جماعت کو بھی اپنا سامان باندھنا چاہیے اور احتجاج ختم کرتے ہوئے ملک میں جمہوری اقدار کو سربلند رکھنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.