پاکستان ترقی پذیر ملک ہے جہاں صحت عامہ کے چیلنجز بہت زیادہ ہیں ،گورنر سندھ
پیر 27 اکتوبر 2014 21:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں صحت عامہ کے چیلنجز بہت زیادہ ہیں شہری آبادی تناسب سے زیادہ بڑھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتال عوام کو وہ سہولیات فراہم نہیں کر پار ہے ہیں جس کی ضرورت ہے جب کہ دیہی علاقوں میں بھی صحت کے بڑے مسائل موجود ہیں انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ بیماریوں کا علاج نہیں کرا پاتے ہیں۔
جن میں کینسر، جگر اور گردے کی بیماریاں شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف مریض بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ یہی وجوہات تھیں جن کے پیش نظر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے اپنے خصوصی فنڈ سے بارہ عدد Shearwave Elastography مشین صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں مہیا کیں جن ہسپتالوں کو یہ مشین مہیا کی گئی ہیں ان میں سول ہسپتال کراچی، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال کراچی، سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال اورنگی ٹاؤن کراچی، سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد کراچی، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی نمبر ۵ کراچی، لیاقت میڈیکل کالج ہسپتال حیدرآباد، پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال بے نظیر آباد، غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہسپتال سکھر، چانڈکامیڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ، سول ہسپتال خیر پور میرس اور شہداد پور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.