ملک میں فالج سے روزانہ 400 افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے ‘ پاکستان سوسائٹی آف نیورو لوجی
جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:12
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) پاکستان میں فالج کے علاج کیلئے کام کرنے والی پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فالج سے روزانہ کم از کم چار سو افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس مرض میں ایک اور رجحان سامنے آیا ہے کہ خواتین خصوصاً جوان خواتین اِس مرض سے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہی ہیں۔
پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے مطابق پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی آبادی والا ملک ہے جس میں دو فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے۔33فیصد آبادی کی عمر 45 سال سے اوپر ہے جو ہائپرٹینشن یا ذیابیطس کا شکار ہے یا پھر تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے اور یہی عادت یا علامات سٹروک کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے صدر اور آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع نے بتایا کہ امریکا اور یورپ میں پینتالیس سال سے کم عمر کے لوگوں میں فالج کی شرح دس فیصد ہے ‘ پاکستان میں یہ شرح بیس سے پچیس فیصد ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارے ورلڈ سٹروک آرگنائزیشن نے اِس سال کو خواتین میں سٹروک سے منسوب کیا ہے اور اس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.